62

ٹرالر کی کیری ڈبہ کوٹکر ، سکول جاتے 2بچے جاں بحق

چنیوٹ/ لاہور (نمائندگان)چنیوٹ میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ٹریفک کا افسوسناک حادثہ چنیوٹ کے علاقے جھنگ سرگودھا بائی پاس پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے باعث 13 سالہ بچہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والے کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔ علاوہ ازیںنیشنل ہائی وے شیرگڑھ بائی پاس کے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں سکول جانے والے دو بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق تیزرفتار ٹریلر نے کیری ڈبہ وین کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کیری ڈبے میں سکول جانے والے دوبچے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ریسکیو اور موٹروے پولیس کی جانب سے امدادی کارروایاں جاری ہیں جبکہ زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں