سمندری(بیورو چیف)سابق ایم پی اے رائو کاشف رحیم خاں امیدوار پی پی105نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن2024میں پاکستان بھر سے دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر177ماڑی اٹاری میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرا ماضی گواہ ہے کہ میں نے دس سالہ ایم پی اے شپ درو میں علاقہ کی خدمت کی اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے آئندہ بھی انشااللہ حلقہ کے عوام کے ووٹ اور اللہ پاک کی کرم نوازی سی کامیاب ہو کر سمندری تحصیل اور حلقہ کے ساتھ نئے شامل ہونے والے چکوک میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔
62