سرگودھا (بیورو چیف)نااہل سابق حکمرانو ں نے ملک کو تجربہ گاہ میں تبدیل کردیا ہے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے جس قدر مسائل سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک و قوم کیلئے پیدا کئے ہیں ستر سالوں میں ملک پر یہ حالات کبھی بھی نہیں آئے نت نئے تجربے کرکے عوام پر جو ظلم کے پہاڑ ڈھائے گئے ہیں اس کے ازالہ کیلئے ن لیگ کو آئندہ الیکشن میں امیدوار بھی نہیں ملیں گے جس سے انہیں اپنی کارکردگی بارے خوب معلوم ہوجائیگا ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں اور بیرسٹر عبداللہ ممتاز کاہلوں نے کیا۔
35