33

شرپسندوں کو شکست دینے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد بر قرار رکھنا ہوگا

سرگودہا(بیوروچیف)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر فاروق نے کہا ہے کہ تمام مذاہب کے افراد کااتحاد ضلع کے پائیدار امن کی ضمانت ہے اور ضلعی انتظامیہ اس میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنا رہی ہے ۔ شرپسند وں کو شکست دینے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنا ہوگا ۔ وہ ضلعی امن وبین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ایس پی ا نوسٹی گیشن فرحان اسلم سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اے ڈی سی نے شرکاء سے کہاکہ آئین پاکستان میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیاگیا ۔ قادیانی مسلمان اور مسجد کالفظ استعمال نہیں کرسکتے۔ اس طرح اشاراسلام کا پرچار نہیں کرسکتے لہذا ان سے چوکنا رہا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں