ساہیوال(بیوروچیف)کمشنرساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی خصوصی ہدایت پر مڈھالی روڈ کی سیوریج لائن کے برساتی نالے تک تمام مین ہولز کی صفائی مکمل کر دی گئی،مین ہولز کی صفائی کی وجہ سے سیوریج کے فلو میں بہتری آئی ہے اور علاقہ مکینوں کے سیوریج کے مسائل حل ہوئے ہیں۔ یہ بات چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمدنے مڈھالی روڈ سیوریج لائن کی صفائی کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ مڈھالی روڈ پر برساتی نالے تک موجود تمام 60 مین ہولز کی صفائی مکمل کر لی گئی ہے جس سے اردگرد کے علاقہ مکینوں کو درپیش سیوریج مسائل حل کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ سیوریج لائنوں کی صفائی کے سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن عملہ سے تعاون کریں۔
34