جڑانوالہ (نامہ نگار) تاریخی گائوں گنگا پور میں شاندار فلڈ لائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں کبڈی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پی پی 100 رانا اظہر وقار نے کبڈی کے کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ کبڈی کا روایتی کھیل پاکستان کی پہچان ہے دیہات کی سطح پر ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد احسن اقدام ہے نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ وہ تعلیم کیساتھ ساتھ ایسے ٹورنامنٹ میں بڑھ چڑھ حصہ لیں کیونکہ جہاں میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں رانا اظہر وقار نے مزید کہا کہ وہ عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت سیاست کر رہے ہیں اللہ نے موقع دیا تو دیہات کی سطح پر نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے مواقع فراہم کریں گے کھیلوں کے فروغ اور انکی سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے ایسے اقدامات کو فروغ دیں گے کہ میدان آباد رہیں رانا اظہر وقار کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے آنیوالا دور مسلم لیگ ن کا ہے۔
35