27

خونی ڈکیتی میں 4افراد قتل ، خاتون سمیت 3لہولہان

صادق آباد(نامہ نگار) صادق آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے4افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ ماچھکہ کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر چار افراد جاںبحق جبکہ ایک خاتون سمیت3افراد زخمی ہوگئے ۔اہل علاقہ کے مطابق جاں بحق افراد گنے کی فصل کی کٹائی کیلئے گئے تھے ، حملہ آور افراد کا تعلق کوش اور شر گینگ سے ہے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے جہاں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں