ساہیوال(بیوروچیف) ہائی کورٹ لاہور کا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو 2000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم، اس سلسلہ میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید احمد لودھی کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ساہیوال کی جانب سے خصوصی روڈ سیفٹی مہم جاری ہے۔ روڈ سیفٹی مہم کے دوران بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل ڈرائیونگ کی روک تھام کے سلسلہ میں آگاہی کے ساتھ ساتھ کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مصروف عمل ہیں۔
31