پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی زندگی میں پیش آنے والے ایک ایسے واقعہ کا ذکر کیا جس پر وہ بے حد شرمندہ ہیں، دورانِ انٹرویو اداکارہ شازل شوکت نے بتایا کہ جب وہ اردو صحیح طریقے سے نہیں بول پاتیں تو بہت شرمندہ ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں خود اچھا نہیں لگتا جب اردو بُری بولتی ہیں۔شازل نے غلط اردو بولنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی ذمہ دار ہیں اور وہ یہ بات مانتی ہیں،اداکارہ کی جانب سے اس اعتراف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے شازل شوکت کو اردو نہ جاننے پر خوب ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
58