77

جاوید اقبال کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش

سمندری(بیورو چیف)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے سیشن 2018 تا 2021 کے پی ایچ ڈی سکالر جاوید اقبال کا گذشتہ دنوں پی ایچ ڈی کے مقالے کا پبلک ڈیفنس ہوا۔جس میں یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے اساتذہ،ایکسٹرنل ایگزامینرز اور سکالرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر جاوید اقبال نے اپنے مقالے کا بہترین دفاع کیااور ایکسٹرنل ایگزامینرز نے انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش کی۔ اس طرح جاوید اقبال نے ڈاکٹر جاوید اقبال تک اپنا تعلیمی سفر مکمل کر لیا ڈاکٹر جاوید اقبال کا تحقیقی موضوع پاکستانی اردو ناول میں مشرق و مغرب کی تہذیبی کشمکش تھا۔ انہوں نے اپنامقالہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ اردو کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رابعہ سر فراز کے زیر نگرانی مکمل کیا۔پی ایچ ڈی کے کامیاب ڈیفنس پر ڈاکٹر جاوید اقبال کو ان کے شعبے کے ملازمین دوست احباب اور عزیزو اقارب نے دلی مبارکباد دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں