فیصل آباد(پ ر) سیاسی وسماجی تاجر رہنما شیخ حمزہ گلزار ایڈووکیٹ نے کہا کہ سموگ اور ڈرائیونگ لائسنس کی آڑمیں تاجروں اور ڈرائیوز طلباء کیخلاف مقدمات کااندراج تشویشناک بات ہے ۔مہنگائی اوربے روزگاری کے دورمیں ریاست عوام پرشفقت کاہاتھ رکھے ۔سموگ سے نمٹنے کے لئے تاجروں سے ٹیبل ٹاک کی جانی چاہئے تھی اچانک سے فیصلے مسلط کرکے حالات کوبگاڑکی طرف نہ لیجایاجائے ۔انہوںنے کہاکہ تاجرتنظیموں اوران کے عہدیداروںنے ہمیشہ حکومت کابازوبننے کوترجیح دی اورمشکل حالات میں حکومتی پالیسیوں پرمکمل عمل کرایاہے مگرافسوس کہ حکومتی یاانتظامی پلیٹ فارم ٹھنڈی ہوانہیں آئی۔
65