فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااسراراحمدمنے خان نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کی ایوان فیلڈریفرنس میں باعزت بریت سے ثابت ہوگیا ہے کہ معاملات اللہ پرچھوڑنے والوں کواللہ ہی عزت سے نوازتاہے اس لئے میاں نوازشریف نے سب سے پہلے اللہ کاشکراداکیاہے۔فیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے ۔ردعمل میں اُن کا کہنا تھاکہ کیس بنانے والے غلطی کا اعتراف کررہے ہیں جس سے ثابت ہوتاہے کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت جھوٹے اوربے بنیادمقدمات قائم کئے گئے۔اب پانامہ کواقامہ میں بدلنے والوں کے فیصلے بھی بدل رہے اورخودبھی بدل گئے۔آج اُن کاکوئی نام لینے والانہیں جبکہ میاں نوازشریف عوام میں قابلِ قدرلیڈرثابت ہورہے ہیں۔اُ نہوں نے کہاکہ ایک نااہل کوصاد الامین قراردینے والے نہ خودصادق اورامین تھے اورنہ صادق الامین قراردیے گئے صادق الامین تھے۔ سچ ہمیشہ برقرارجبکہ جھوٹ زیادہ دیرتک نہیں چل سکتا۔آج پوری قوم کو علم ہوگیا ہے کہ میاں نوازشریف محب وطن اوراپنے کردارسے عوام دوست ہیں۔اُنہوں نے میاں نوازشریف کی پاکستان میں موجودگی کو پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا اورکہاکہ عوامی مینڈیٹ ملنے کے بعدوہ پاکستان اورعوام کومشکلات سے نکال کرخوشحال کی طرف گامزن کریں گے۔
56