ڈجکوٹ(نامہ نگار)ملک عمر فاروق کی علاقہ کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ،75سال میں ڈجکوٹ میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی ملک عمر فاروق نے مختصر عرصہ ممکن بنائی ، ہمارے ووٹ ملک عمر فاروق کی امانت ہیں ، شہریوں کا سروے میں اظہار خیال ، تفصیل کے مطابق پی پی107میں پانچ روزہ خصوصی سرویے کا اہتمام کیا گیا اور نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین سے رائے لی گئی کہ حلقہ میں کس امیدوار کو ووٹ دینا پسند کرتے ہیں سروئے 2500 ایسے افراد کی رائے لی گئی جو ووٹ کی اہمیت سے واقف رکھتے ہوں 2245 افراد نے بتایا کہ ہم ملک عمر فاروق کی سماجی اور سیاسی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے انہوں نے بتایا کہ سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق محافل نعت میں سینکڑوں افراد کو عمرے کی سعادت سے بہرہ مند کرا چکے ہیں جبکہ سیاسی طور ان کے گرینڈ پیکجز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، تحصیل سپورٹس کمپلیکس، تحصیل آفس 1122، جدید انڈر گراونڈ سیوریج سسٹم، ڈرائیونگ لرنر لائسنسنگ برانچ ، نادرا آفس ، کارپٹ روڈز ، تعلیمی اداروں کی آپ گریڈیشن، شجرکاری ، تھانہ روشن والا ، ڈولفن پولیس سکول سپورٹس کمپلیکس اور دیگر انہیں دیگر سیاستدانوں سے ممتاز بناتے ہیں اس لئے ووٹ ملک عمر فاروق کی امانت ہے اور حلقے کی باگ ڈور سنبھالنے کے لئے ڈزرو کرتا ہے۔
47