50

موٹرسائیکل اورڈمپرمیں تصادم،13سالہ بچہ جاں بحق

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈمپر اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 13سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو1122کے مطابق سرگودھاروڈ بائی پاس سے جھنگ روڈ بائی پاس ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس سے موٹرسائیکل پر سوار 45سالہ عابد اور13سالہ خرم ولداسلم ساکنان محلہ معظم شاہ گرگئے جس کے نتیجے میں 13سالہ خرم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ عابد زخمی ہوگیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے جاں بحق بچے کی ڈیڈباڈی کو ریسکیو کفن میں لپیٹ کر اورزخمی کو ابتدائی طبی امداددینے کے بعد ڈی ایچ کیوہسپتال چنیوٹ منتقل کردیا گیا بعدازاں ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں