50

لنڈیانوالہ پولیس ان ایکشن ، چرس ، ناجائز اسلحہ برآمد

جڑانوالہ(نامہ نگار)لنڈیانوالہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈان کرتے ہوئے چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹان ملک عابد ظفر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش نواز ساکن 631 گ ب کو حراست میں لیکر 1200 گرام چرس اور ثاقب ولد حفیظ ساکن 650 کو گرفتار کرکے 30 بور پسٹل و گولیاں برآمد کر لی ہے پولیس تھانہ لنڈیانوالہ کا کہنا ہے کہ ایس پی ٹائون جڑانوالہ ملک عابد ظفر کی قیادت میں روزانہ کی بیناد پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں علاقہ سے منشیات کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں