65

نہم کلاس کی طالبہ سکول جاتے اغواء کرنے کی کوشش میں زخمی

ڈجکوٹ(نامہ نگار)ڈجکوٹ علاقہ غیر بن گیا ،دن دیہاڑے مصروف چوک میں تھانہ کی دیوار کیساتھ سکول جاتی نہم کلاس کی طالبہ کو اوباش ملزمان کی اغوا کی کوشش واقعہ کے مطابق ڈجکوٹ کی رہائشی 14 سالہ ثمن صبح سکول جاتے ہوئے ملزمان عمر وغیرہ نے گھیر لیا ، ٹینکی والا چوک میں ثمن کو روک کر زبردستی بائیک پر بٹھانے کی کوشش کی، کھینچا تانی میں ثمن کا بازو اور انگلیاں زخمی ہو گئیں ،طالبہ ثمن کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ جمع ہونے پر ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ، ثمن کے والد ندیم نے انصاف کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں