اسلام آ باد(بیوروچیف)سعودی عرب نے حکومت پا کستان کی در خواست پر پاکستانی نجی حج ٹور آپریٹرز کا مطالبہ مان لیا ہے۔سعودی عرب اس سال کیلئے دو ہزار حجاج کی بجا ئے پانچ سو حجاج کے گروپ پر رضامند ہو گیا ہے۔ پاکستان کے نو سو پانچ ٹور اپریٹرز کے اب ایک سو اسی گروپ بنیں گے۔ سعودی عرب نے خط کیذریعے پاکستانی حکومت کو آگاہ کردیا۔خط میں کہاگیا ہے کہ 1445ہجری کیلئے 500حجاج 1446کیلئے 1000اور 1447کیلئے 2000حجاج کا گروپ بنا نے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس طرح دوہزار عازمین حج کے گروپ کی پالیسی پر اب مرحلہ وار تین سال میں عمل ہو گا۔
68