21

ن لیگ نیب ختم کرنے کیلئے تیار

اسلام آباد(بیوروچیف)ن لیگ کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات بنانے والے نیب افسران کو کٹہرے میں لانا چاہئے، پارٹی منشور میں غور کررہے ہیں کہ نیب کو ختم کردینا چاہئے، عمران خان کو انصاف ضرور ملنا چاہئے،کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہئے ،فیئر ٹرائل ہونا چاہئے،بلوچستان ہائیکورٹ میں انتخابات کے التوا کیلئے درخواست دائر کرنے والی خاتون کا ن لیگ سے تعلق نہیں ہے، ایک کالم لکھا گیا جس میں مستند ذرائع کا نہیں افواہ کا تذکرہ کیا گیاکہ نتخابات ملتوی ہورہے ہیں، اس پر میں نے بیان دیا کہ انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہئیں۔ پروگرام میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بیرسٹر علی ظفر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری بھی شریک تھے۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سیاستدانوں کیخلاف جھوٹے مقدمات پر نیب کا احتساب ہونا چاہئے، ایون فیلڈ میں جس تیزی سے نواز شریف کو انصاف ملا امید ہے عمران خان کو بھی توشہ خانہ کیس میں اسی تیز ی سے سماعت کے بعد بری کردیا جائے گا، الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کرے تو انتخابات کے التوا کی افواہیں ختم ہوجائیں گی،عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، عمران خان ہی پارٹی کے ڈی فیکٹو چیئرمین ہیں۔فیصل سبزواری نے کہا کہ نیب نے گورننس کا وہ حال کردیا کہ الامان الحفیظ ہو، افسران نیب کے ڈر کی وجہ سے فیصلے نہیں کرتے تھے، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم حکومتوں میں ایم کیو ایم کے کچھ لاپتہ کارکن واپس آئے مگر بہت سے کارکن ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ تجزیہ کار نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جج محمد بشیر کی نواز شریف کو سنائی گئی سزا ختم کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں