کراچی (بیوروچیف)کراچی کے علاقے گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب گھر سے ایک ہی خاندان کے4افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ماں اور 3 بیٹے شامل ہیں، بچوں کی عمریں10سے15 سال کے درمیان ہیں۔خاتون کی شناخت صائمہ جبکہ بچوں کی اشہد، شاہ زین اور احد کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق تمام افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ گھر کا سربراہ تھانے پہنچ گیا، واقعہ کے وقت گھر پر نہیں تھا۔پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ سسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور چاروں افراد کے قتل میں گھر کا سربراہ ملوث نکلا’ ملزم نشے کا عادی ہے اور بیانات میں بھی تضاد ہے۔اس کیس سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے پر ملزم بیانات بھی بدلتا رہا اور وہ 5 سال سے کرسٹل کا نشہ کر رہا ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد نہیں ہو سکا ہے تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔
68