52

مفاہمت کیلئے زرداری کے ن لیگ سے رابطے

لاہور(بیوروچیف)انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے غیر اعلانیہ حکمت عملی اپنا رکھی ہے ، بلاول بھٹو عمران خان کیساتھ ن لیگ پر بھی سخت تنقید کر رہے ہیں ، جبکہ سابق صدر آصف زرداری مفاہمتی سیاست کیلئے سابق حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کیساتھ خاموش رابطے میں ہیں،ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ زرداری کسی بھی وقت ن لیگ کی قیادت سے مل سکتے ہیں،جس میں مستقبل کی پیش بندی کے حوالے سے بہت سے معاملات طے پا سکتے ہیں، زرداری ملکی مسائل کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دینے سے نواز شریف کیساتھ یکساں پیج پر آ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں