63

ٹھیکری والا اور گردو نواح میں لوٹ مار کی وارداتیں عام

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سدھار سبزی منڈی کے قریب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے26سالہ نوجوان زخمی ،چوکی انچارج کی نا اہلی کے باعث ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار، دھاندرہ، چینچل سنگھ والا، عباس پور اور گردونواح میں گزشتہ دو ہفتوں میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی اور درجنوں وارداتیں ،پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ،سبزی منڈی کے قریب عباس پور روڑ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائرنگ کر دی جس سے 26 سالہ نوجوان محمد نبیل ولد محمد یٰسین سکنہ شہباز ٹائون ثانی روڑ شدید زخمی ہو گیا زخمی کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا سدھار سبزی منڈی چوکی انچارج کی نا اہلی ،غفلت اور موثر گشت نہ ہونے کے باعث گزشتہ ہفتہ 55سالہ دوکاندارائیر پورٹ کے قریب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا تھا سدھار میں تیس سالہ نوجوان رمضان عرف جانی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا اب یہ تیسرا واقع ہے کہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں روزانہ کا معمول بن چکی ہیں لیکن چوکی انچارج اب تک ملزمان کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو دن دیہاڑے گھروں کے باہر سے لوٹا جا رہا ہے سدھار ،دھاندرہ،چینچل سنگھ والا،ملانپور اورگردونواح میں شہری غیر محفوظ ہو کر رہ گئے ہیں ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں