28

بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 15پیسے اضافہ کرنے پراظہار تشویش

فیصل آباد(پ ر)حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 15 پیسے اضافہ مسترد کرتے ہوئے نگران حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ اضافہ واپس لیا جائے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران منٹگمری بازار رجسٹرڈ کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کی ہدایت پر عوام پر اتنا ظلم نہ کرے جو برداشت سے باہر ہو جائے صدر منٹگمری بازار نے کہا کہ ٹیرف بڑھا کر عوام کی جیبوں پر 22ارب کا ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اس وقت ملک میں شدید معاشی بحران ہیان حالات میں لوگوں کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے موجودہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں نے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں