93

سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کا عدالتی فیصلہ خوش آئندہے

فیصل آباد (پ ر) سائفرکیس کا ٹرائل روکنے کا عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف مخالفین کی چیخیں کیوں نکل رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار پی پی 98 لقمان چوہدری انتخابی مہم کے دوران کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کیا کہ پورے ملک میں تحریک انصاف کی ہوا چل پڑی ہے پوری قوم تحریک انصافی کے ساتھ ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلوں پر مخالفین کی چیخیں اس لئے نکل رہی ہیں کیونکہ وہ عمران خان اور تحریک انصاف کو انتخابی میدان سے آٹدیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب ملک کے 80 سے 90 فیصد عوام کسی جماعت کیساتھ ہوں تو اس جماعت کو بلڈوز کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود تحریک انصاف کو لیول پلینگ فیلڈ نہیں مل رہی۔ پکڑ دھکڑ چھاپے اور ہراساں کرنے کے سلسلے اب بھی جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں