186

حریم کو شادی کیلئے دل کے صاف اور سچے انسان کی تلاش

پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ حریم فاروق نے مداحوں کو بتا دیا ہے کہ وہ کب اور کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کے موقع پر حریم فاروق کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں بہت جلد شادی کرلوں گی، کب کروں گی یہ اللہ بہتر جانتا ہے لیکن میرا ارادہ ہے کہ میں اب شادی کرلوں۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو دل کا بہت صاف ہو، بہت زیادہ مہربان اور سچا ہو۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی انسان کا مہربان ہونا میرے لئے بہت اہم ہے ، اگر کوئی شخص بغیر کسی لالچ یا توقعات کے اپنے ارد گرد رہنے والوں کے ساتھ مہربان ہو تو وہ واقعی میں ایک اچھا انسان ہی ہوتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں