فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ 96 وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا’ نہتے شہری دن دیہاڑے جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس تمام تر کاوشوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری پریشان۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ 21 گ ب کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے شہری شعبان سے 16ہزار روپے’ فون چھین کر مزاحمت پر گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا، لاری اڈا کے قریب عنصر عباس سے 39ہزار روپے’ فون’ نعمان مسیح سے 22ہزار روپے’ فون چھین لیا’ فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر سے نامعلوم چور 70ہزار روپے مالیت کی بجلی کی تاریں چور لے اُڑے’ کارڈیالوجی ہسپتال کے قریب عمر عطا سے 35ہزار روپے’ فون’ کچہری بازار کے قریب وصی الحسن سے 60ہزار روپے’ فون’ احاطہ تحصیل کے قریب اعظم سے نقدی’ فون’ کچہری روڈ سے حمیداﷲ’ ناصر حبیب’ محمد عمران سے نقدی’ فون چھین لیا گیا’ حسین آباد کے عامر سے 6ہزار روپے’ فون’ جیل روڈ پر رفیق سے 35ہزار روپے’ فون’ سدھوپورہ میں عمران حیدر کا گھر لوٹ لیا گیا’ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب محمد علی سے 5ہزار روپے’ فون’ جواد کلب چوک کے قریب وقاص سے 60ہزار روپے’ فون’ چھوٹی اناسی کے قریب صدیق سے نقدی’ فون چھین لیا گیا’ لیاقت ٹائون میں محمد رفیق سے نقدی’ فون’ کلیم شہید کالونی کے شہزاد قمر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چور لے گئے’ کلیم شہید کالونی کے قمر سے جھپٹا مار کر فون’ چن ون روڈ پر ذیشان علی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ جھال پل کے قریب شرجیل جمیل’ ڈوگر بستی کے قریب حنیف سے نقدی’ فون’ سٹیشن چوک کے ارسلان سے 70ہزار روپے’ فون’ فخرآباد کے وقارالحسن سے نقدی’ فون’ 208 چک کے قریب رمضان سے اڑھائی لاکھ روپے’ فون’ گٹ والا کے قریب وسیم طارق سے 6ہزار روپے’ فون’ دائود چوک کے قریب افضل’ جلوی مارکیٹ کے قریب محمد علی سے فون چھین لیا’ نصیرآباد گلی نمبر10 کے محمد اویس کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لے اُڑے’ نشاط آباد کے عاقب سلطان سے نقدی’ فون’ جھمرہ روڈ پر فرحان سے پرس’ کینال روڈ پر خالد سے نقدی’ فون’ کشمیر چوک کے قریب اختر علی’ چونا بھٹیاں چوک کے قریب ناصر’ کشمیر چوک کے فرزند علی سے نقدی’ فون چھین لیا گیا’ حانی چوک کے قریب افضل سے 5ہزار روپے’ فون’ جاوید سے 2ہزار روپے’ فون’ چونا بھٹیاں کے قریب شہزاد سے نقدی’ فون چھین لیا’ بائی پاس چوک کے قریب عمران سے نقدی’ فون’ 2 ج ب کے رانا محمد حسین سے نقدی’ فون’ 196 رب کے شرافت علی سے نقدی’ فون’ 187 رب کے رئوف سے 25ہزار روپے’ فون’ 110 ج ب کے رضوان کے ڈیرے سے چور ٹیوب ویل کا سامان لے اُڑے’ ساجد علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ خیابان گارڈن کے شیخ ہارون سے نقدی’ فون’ 240 رب کے ظہیر عباس سے نقدی’ فون’ 79 گ ب کے ماجد علی سے نقدی’ فون’ ٹول ٹیکس چوک کے قریب فیاض سے نقدی’ فون’ رچنا ٹائون کے ولید سے نقدی’ فون’ 64 ج ب کے غلام محی الدین سے پونے دو لاکھ روپے’ فون’ نثار کالونی کے ابوالحسنات سے فون چھین لیا’ بٹالہ کالونی میں حسن نور سے نقدی’ فون’ وارث پورہ گول چوک کے قریب علی حسن سے 8ہزار روپے’ فون’ بابر چوک کے الطاف حسین سے نقدی’ فون’ 248 رب کے ابرار سے 5 ہزار روپے’ فون’ 236 رب کے محسن سے 10ہزار روپے’ فون’ 243 رب کے شہزاد سے 48ہزار روپے’ فون چھین لیا’ علامہ اقبال کالونی کے مشتاق احمد کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان چور لے اُڑے’ 69 ج ب کے ساجد علی سے 47ہزار روپے’ فون چھین لیا’ 74 ج ب کے قاسم علی کی حویلی سے 4لاکھ کے بکرے’ 643 گ ب کے انور سے نقدی’ فون’ 434 گ ب کے شاہنواز سے 77ہزار روپے’ فون’ 271 گ ب کے یاسین سے 30ہزار روپے’ فون’ 566 گ ب کے طارق سے نقدی’ فون’ 73 رب کے واجد علی سے 76ہزار روپے’ فون’ 210 رب کے ارشاد احمد سے 20ہزار روپے’ فون’ 229 رب کے فیصل سے نقدی’ فون چھین لیا’ 505 گ ب کی ریاض بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا’ 507 گ ب کے یونس سے 1 لاکھ 70ہزار روپے’ فون’ 141 گ ب کے اعجاز احمد کے ڈیرے سے قیمتی جانور چور لے گئے’ بنگلہ والا پل کے قریب عثمان غنی سے 36ہزار روپے’ فون’ 467 گ ب کے محمد علی کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری’ 475 گ ب کے بشیر احمد سے 82سو روپے’ فون’ 209 گ ب کے مقصود احمد سے 90ہزار روپے’ فون چھین لیا۔ دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے راشد حسین’ چوہڑ ماجرا موڑ کے شاہد’ غلام محمد آباد کے وہاج مجتبیٰ’ محلہ حسین آباد کے اکرم’ چاندنی چوک کے نصیر’ غلام محمد آباد کے ہمایوں’ اعظم آباد کے محمد انور’ کلیم شہید پارک سے اویس نواز’ صدیق آباد کے حمزہ’ ڈی گرائونڈ سے یوسف ندیم’ کوہ نور پلازہ سے منظور حسین’ محمد احمد’ اشرف آباد کے فیصل’ سٹی ہائوسنگ کے دین محمد’ غازی آباد میں خلیل احمد’ شادمان ٹائون کے توقیر’ 203 رب کے منصور احمد’ جڑانوالہ روڈ پر عرفان’ سمن آباد کے تنزیل’ 264 رب کے نوید شفقت’ گئوشالہ موڑ پر شہزاد’ کینال برگ کے نور حلیم’ اویس نگر کے رحمان ستار’ 273 ج ب کے عثمان’ 29 ج ب کے حیدر علی’ علوی پارک کے عدنان حبیب’ ٹریفک وارڈن دفتر کے باہر سے محبوب عالم’ 630 گ ب کے عبدالستار’ 266 رب کے عدنان’ اڈا مریدوالہ سے عمر ارشد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشہ چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
