42

پیر محمد عبدالرحمن کے عرس میں صفدر آباد سے قافلے کل راولپنڈی کیلئے روانہ ہونگے

صفدرآباد(نامہ نگار)دربارعالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی میں پیر محمد عبد الرحمٰن نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک بفضلہ تعالیٰ مورخہ2 جنوری2024 ء بروزمنگل انعقاد پزیر ہو رہا ہے۔جس مین ملک پاکستان سے عید گاہ شریف کے مریدین اور عقیدت مندوں کی ایک کثیر تعداد شرکت کرے گی۔صفدرآباداور گردو نواح سے قافلے انشاء اللہ العزیز منگل کے دن صبح روانہ ہونگے۔اللہ رکھا مستانہ خادم خاص دربار عالیہ نے کہا ہے کہ پیر محمد عبد الرحمٰن رحمتہ اللہ علیہ کے عرس مبارک میں دوست احباب نے پروگرام بنایا ہے ۔اللہ کے ولیوں کے آستانوں پر اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے اس لیئے تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ راولپنڈی پہنچ کر اللہ کا قرب حاصل کریں۔خطیب جامع مسجد قیوم مولانا علامہ حاجی فیض الرحمٰن کریمی،عبد الجبار کریمی خطیب مسجد توکلی سعید نگر بھی قافلے کی قیادت کریں گے۔عرس کے موقع پر پیر طریقت رہبر شریعت پیر محمد نقیب الرحمٰن نقشبندی سجادہ نشین عید گاہ شریف عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا فرمائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں