62

ساہیوال میں تجاوزات کے خاتمہ کی کوششیں ناکام ، لوگوں کومشکلات کا سامنا

ساہیوال(بیورو چیف)باہر والا اڈا پاکپتن چوک روڈ پر ناجائز ریڑھی بانو کی بھرمار ٹریفک کی روانگی اور پیدل چلنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا. پی ایچ اے اورمیونسپل کارپوریشن ساہیوال کیافسران نوٹوں کی چمک کے آگے بیبس بھاری منتھلیاں لیکر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے کمشنر ساہیوال وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ساہیوال پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ ساہیوال کی ملی بھگت سے باہر والا اڈا پاکپتن چوک میں روڈ پر نجائز ریڑھی بانوں کی بھرمارشہریوں کا گزرنا محال ٹریفک کی روانگی شدید متاثر روڈ کے ارد گرد ریڑی بانو نے روڈ پر قبضہ کر لیا ساہیوال کے پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن کے افسران بھاری منتھلیاں لے کر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن نے افسران نے شہر کو لاوارث چھوڑ دیا اور اپنے اپنے دفاتر تک محدود ہو کر رہ گئیسیاسی اور سماجی شخصیات کا کمشنر ساہیوال اور وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڑھی مافیا کے قبضہ کو ختم کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور نجائز طور پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے ساہیوال کے کرپٹ افسران کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں