78

فراڈیئے شخص نے مکان خریدنے کا جھانسہ دیکر شہری سے 1کروڑ 82لاکھ ہتھیا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فراڈیے شخص نے شہری کو مکان خریدنے کے بہانے شہری سے 1کروڑ 82لاکھ کی رقم ہتھیالی’ مکان کی رجسٹری کروا کر دی نہ ہی رقم واپس کی، بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ تفصیل کے مطابق محمدیہ کالونی کے رہائشی اعظم رضا نے بتایا کہ اس نے ملزم انور سے 208 چک میں 14 مرلے کا پلاٹ کا سودا ایک کروڑ 82لاکھ میں طے کر کے رقم ادا کر دی تو ملزم انور سے مکان کا قبضہ دیا نہ ہی رجسٹری کروا کر دی۔ جب اس سے رابطہ کرنے پر رجسٹری کروانے کا کہا تو وہ لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گیا اور پتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ ملزم انور فراڈیہ شخص ہے، اسکی شہرت بھی اچھی نہ ہے۔ بعدازاں ملزم نے لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکے۔ ریلبازار پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں