34

موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن مستردکرتے ہیں

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)پرائیویٹ سکولز فورم نے موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا،میٹرک کے طلبا و طالبات کو تعلیمی نقصان سے بچانے کیلئے ادارے کھولنے کی اجازت دی جائے ،چوہدری یوسف،تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز فورم کے عہدیداران و ممبران چوہدری محمد یوسف،سید ابرار شاہ،نعمان ریاض، محمد احسن بٹ،ملک طارق،شیخ محمد سرور،حافظ شاہد ،میاں ندیم شہزاد،چوہدر ی گلزار حسین،رانا خلیل احمد،رانا شاہد مقرب،چوہدری ندیم سندھو،رانا جابر رشید و دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کے نوٹیفکیشن کو مسترد کر تے ہیں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کیلئے طلبا و طالبات کا ابھی تک سلیبس مکمل نہیں ہوا اس وقت جو حالات ہیں اس کے مطابق دسمبر اور جنوری میں موسم سرما کی چھٹیاں ہو گئی جیسے ہی سکول کھلیں گے تو اساتذہ جنرل الیکشن 2024کی ٹریننگ پر چلے جائیں گے ،فروری میں الیکشن اس کے بعد یکم مارچ سے ہونے والے امتحانات کیلئے اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگ جائیں گی اور تب تک طلبا و طالبات سکولز سے فری ہو جائیں گے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے والدین انتہائی پریشانی کا شکار ہیں کہ امتحانات کیلئے بچوں کی تیاری کیسے ممکن ہو گی مہنگائی کے باعث گھروں کے چولہے بند ہیں ہم بچوں کی ٹیوشن فیس نہیں دے سکتے ،گھر میں بچے بلکل بھی کتابوں کو ہاتھ نہیں لگاتے سارا دن گلی محلوں میں آوارہ گردی کرتے رہتے ہیں پرائیویٹ سکولز فورم اور والدین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹرک اور انٹر کے طلبا و طالبات کیلئے سکولز کھولیں جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں