31

منصفانہ الیکشن ہی پاکستان کوبحرانوں سے نکال سکتاہے

فیصل آباد (پ ر)شفاف اور غیرجانبدارانہ و منصفانہ الیکشن کا انعقاد ہی وطن عزیز پاکستان کو تمام بحرانوں سے نکال سکتا ہے موجودہ وقت میں ملک معاشی ‘ اقتصادی طور پر ابتری کا شکار ہے عوام کو غربت’ مہنگائی بیروزگاری سے نجات دلانے کیلئے شفاف انتخابات کی حکمت عملی وضع کرنا ہو گی ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی ناظم رانا زاہد توصیف نے کہا انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مال پاکستان جیسا زرعی ملک اس وقت بحرانوں کی زد میں ہے گیس قیمت میں 137فیصد مزید اضافہ باعث تشویش ہے جبکہ مہنگی گیس’ مہنگی بجلی اور شرح مارک اپ زیادہ ہونے سے ایکسپورٹ کا عمل بری طرح متاثر ہوا ہے اس وقت صورت حال یہ ہے کہ بجلی کی پیداوارنہ ہونے سے گھنٹوں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے جبکہ گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے کیلئے سنجیدگی اختیار نہیں کی گئی جب تک سیاستدان ملک اور قوم سے مخلص نہیں ہوں گے اس وقت ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور ترقی یافتہ بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا اگر 25کروڑ عوام کی تقدیر سنوارنی ہے تو ملک میں شفاف الیکشن کا انعقاد اشد ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں