108

تاندلیانوالہ میں سیاسی ڈیرے آباد ، ووٹرز میں جوش و خروش

تاندلیانوالہ(نامہ نگار)استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر و حلقہ این اے 97سے امیدوار ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ جنہوں نے 76سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دیا وہ آئندہ بھی انہیں کچھ نہیں دیں گے ، یہاں کے عوام نے جنہیں نمائندگی دی انہوں نے علاقے اور آپ کی ترقی و خوشحالی کے لئے کیا کیا ؟ ، میں نے فیصلہ کر لیا ہے آئندہ اسی علاقے میں سیاست کروں گا ، ہم شرافت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں لیکن کوئی ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل تاندلیانوالہ ریحانے دھی چوک چک نمبر368 ،چک نمبر 365میں حاجی محمد خان کے ڈیرے سمیت مختلف مقامات پر انتخابی مہم کے سلسلہ میں کارنر میٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حلقہ پی پی 102 سے امیدوار سردار سکندر حیات جتوئی ، حسن سردار ، مہر سرفراز وصلی سمیت پارٹی رہنمائوں،کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ مختلف علاقوں سے عمائدین نے این اے 97 سے ہمایوں اختر خان اور پی پی 102 سے سردار سکندر حیات جتوئی کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں