فیصل آباد (پ ر) امیدوار پی پی 115 میاں رشید احمد کی انتخابی مہم کے شہر بھر میں چرچے’ ووٹروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ عروج پر’ حلقے کے لوگوں نے میاں رشید کے حق میں فیصلہ سنا دیا’ ہر طرف سے ”ہاں” ہو گئی’ گذشتہ روز امیدوار پی پی 115 میاں رشید احمد نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما یاسین کسانہ نے ملاقات کی’ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی’ یاسین کسانہ نے میاں رشید احمد کو ”گوہیڈ” دیدیا جس کے بعد میاں رشید احمد نے انتخابی سرگرمیاں مزید تیز ہو گئیں ہیں’ یاسین کسانہ نے ملاقات میں کہا کہ میاں رشید احمد محنتی اور حلقے کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کا جذبہ لے کر میدان میں اترے ہیں اور میں ایسے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دل سے ان کی قدر کرتا ہوں’ میری تمام تر ہمدردیاں’ ووٹ اور سپورٹ میاں رشید احمد کے ساتھ ہے’ انہوں نے کہا کہ میاں رشید احمد نے بطور چیئرمین یونین کونسل بہترین کام کیا ہے اور اپنے حلقے کے دیرینہ مسائل کو حل کر کے دکھایا ہے اگر ایسے شخص اقتدار کے ایوانوں میں پہنچیں تو یقینا حلقے کے لوگوں کے مسائل حل ہونے کے زیادہ چانس ہیں’ امیدوار پی پی 115 میاں رشید احمد نے یاسین کسانہ کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں خدمت کا جذبہ لے کر آیا ہوں’ میاں سیاست میںکچھ لینے نہیں بلکہ کچھ دینے آیا ہوں’ مجھے میرے اللہ نے بہت نواز رکھا ہے’ میرے سینے میں عوام کا درد ہے’ اگر پی پی 115 کے عوام نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور مجھے کامیاب کروایا تو میرا وعدہ ہے کہ حلقے کے مسائل جڑ سے اکھاڑ دوں گا اور حلقے کے لوگوں کیلئے خوشخبریاں لائوں گا۔
