46

9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی فہرستیں دوبارہ مرتب کی جارہی ہیں

سرگودھا (بیوروچیف) 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی جانب سے پریس کانفرنس میں سیاست سے دستبرداری کا اعلان کرنیوالے ایسے امیدواروں کیخلاف کریک ڈائون کی تیاریاں کی جارہی ہیں جو سیاست سے دستبردار ہونے کے بعد الیکشن ہوتے ہی میدان سیاست میں دوبارہ آئے ہیں ایسے لوگوں کی فہرستیں دوبارہ مرتب کی جارہی ہیں’9مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی اکثریت نے سیاست سے نہ صرف دستبرداری کا اعلان کیا تھا بلکہ9مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی مگر اب پھر دوبارہ وہ لوگ سیاسی میدان میں آچکے ہیں اور متعدد نے مختلف حلقوں سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروائے ہیں ایسے امیدواروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں اقدامات مکمل کرکے متعلقہ ایس پی صاحبان کو ایسے امیدواروں کی فہرستیں روانہ کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں