43

انتخابات ملتوی کرانے کی قرار داد ، اہم حقائق سامنے آگئے

اسلام آباد (عظیم صدیقی) عام انتخابات ملتوی کرانے کا مقصد چیئرمین سینیٹ کی چیئرمینی بچانا تھا محرک قبائلی سینیٹر دلاور خان تھا لیکن اس کے پس پردہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی تھے الیکشن ملتوی کرانے کے پس پردہ عوامل کچھ اور بھی ہیں کیونکہ بعض مہربان الیکشن نہیں چاہتے وہ چاہتے ہیں کہ معیشت مضبوط ہو لیکن سپریم کورٹ کے آرڈر کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرانے کا راستہ نظر نہیں آ رہا اس وجہ سے سینیٹ میں قرارداد دلائی گئی ایک تیرسے دو شکار کرنے کے ماہر چیئرمین سینیٹ سنجرانی بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں وہ چاہتے ہیں کہ الیکشن ملتوی کر دیئے جائیں تو مارچ میں سینیٹ کے ہونے والے الیکشن نہیں ہو سکیں گے اور سنجرانی اگلے سینیٹ الیکشن تک چیئرمین برقرار رہینگے اس وجہ سے انہوں نے سینیٹر دلاور خان سینیٹر مہمند کو منسٹر انکلیوژ میں واقع اپنی رہائشگاہ پر مدعو کیا۔ ڈنر میں انہیں ساری صورتحال باور کرائی سینیٹر دلاور کا بنیادی تعلق (ن) لیگ سے ہے لیکن سپریم کورٹ آرڈر کی وجہ سے آزاد منتخب ہوئے تھے اور وہ ”مہربانوں” کی خوشنودی کیلئے ایسی قراردادیں لاتے رہتے ہیں چند ماہ پہلے ملٹری کورٹس ختم کرنے کے سپریم کورٹ حکم کے خلاف قرارداد بھی منظور کروا چکے ہیں ان کی قراردادوں کے وقت سینیٹ کے 100 کے ایوان میں ہمیشہ 10 سے 12 ارکان سے زیادہ ممبران نہیں ہوتے اسطرح اس قرارداد سے کئی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں