45

رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملہ ، PTI رہنمائوں سمیت 44 افراد کے وارنٹ گرفتاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد حسین نے 9مئی کو سابق وفاقی وزیر داخلہ کے گھر پر حملہ کے مقدمہ میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوںسمیت 44ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ خاں کے گھر پر حملہ کیس کی سماعت کے دوران مقامی پولیس کی طرف سے استدعا کی گئی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔ عدالت میں پیش نہ ہونے پر فاضل جج نے زین قریشی’ اسد عمر’ فواد چوہدری’ زرتاج گل’ عمر ایوب’ ڈاکٹر شہباز گل’ مراد سعید’ اعظم سواتی’ حماد اظہر سمیت 44ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں