لاہور(بیوروچیف)کنٹریبیوشن پنشن اسکیم کے تحت حکومت اور سرکاری ملازم دونوں پنشن اکاؤنٹ میں حصہ ڈالیں گے ۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے آئین کے آرٹیکل128کی شق (01) کے تحت سرکاری ملازمین ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کر دیا، آرڈیننس میں سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق شق میں ترمیم کی گئی ہے ۔کنٹریبیوشن پینشن اسکیم کے تحت حکومت اور سرکاری ملازم دونوں پنشن اکاؤنٹ میں حصہ ڈالیں گے ، یہ رقم پنشن فنڈ میں سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ تک انویسٹ کی جائے گی، ریٹائرمنٹ پر فنڈ میں جمع رقم کو دوبارہ انویسٹ کر کے سرکاری ملازم کی ماہانہ پنشن کی ادائیگی کی جائیگی۔متعین کردہ کنٹریبیوشن پنشن سکیم کا اطلاق آرڈیننس کی جاری کردہ تاریخ یا اس کے بعد بھرتی ہونیوالے سرکاری ملازمین پر ہوگا۔
20