50

گیس بحران کے باوجود بھاری بل بھجوائے جارہے ہیں

جڑانوالہ(نامہ نگار)صدر سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی رانا سلطان محمودخاں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گیس کے بدترین بحران کے باوجود بھاری بل بھجوائے جا رہے ہیں گیس بلوں میں فکس ٹیکس لگانے کا منصوبہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے مہنگائی بے روز گاری کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہے عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے راناسلطان محمود خاں نے مزید کہا کہ ملک پر ایک خاص طبقہ کو مسلط کر دیا گیا ہے جس کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اشرافیہ نے ملک کو مقروض بنا دیا ہے آئندہ ہونیوالے انتخابات میں عوام مخلص اور ایماندار قیادت کو کامیاب کروائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں