سرگودھا (بیوروچیف)سرگودھا اور گردونواح میں غیر رجسٹرڈ نکاح خوانوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کیلئے انتظامیہ نے اقدامات شروع کردیئے ہیں شہر بھر میں غیر رجسٹرڈ نکاح خوانوں کی خاطر خواہ تعداد موجود ہے جس کی وجہ سے جعلی نکاح نامے تیار کرنے میں بھی مہارت انہیں حاصل ہے انتظامیہ نے نکاح رجسٹرار کیلئے ضروری قرار دیا ہے کہ اس کا رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے اکثر نکاح خوانوںنے مختلف پرنٹنگ پریسوں سے نکاح ناموں کی کاپیاں چھپوا رکھی ہیں اور یہ باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ نہ ہیں جس کی وجہ سے شناختی کارڈ کے اجراء میں بھی مشکلات پیدا ہوتی ہیں جبکہ نکاح اور طلاق کا ریکارڈ مرتب کرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے لڑائی جھگڑے اور جائیداد کی تقسیم پر قتل و غارت بھی ہوجاتی ہے اس لئے حکومت کی جانب سے خصوصی ہدایات کی روشنی میں غیر رجسٹرڈ نکاح خوانوں کیساتھ ساتھ رجسٹرڈ نکاح خوانوں کا بھی ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔
58