15

UAE اور پاکستان کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔وزیر تجارت گوہر اعجاز سے یو اے ای کے ہم منصب ڈاکٹر ثانی احمد نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارت سے متعلق امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گی ۔اعلامیہ کے مطابق گوہراعجاز اورڈاکٹر ثانی احمد کی ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،اورہوا بازی،پورٹس ، شپنگ اور انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں