37

دیہاتیوں نے گولیاں مار کر ڈاکو مار ڈالا

ڈجکوٹ(نامہ نگار)تھانہ ڈجکوٹ کے نواحی علاقہ ماجھی وال بکریاں چھین کر فرار ہوتے ڈاکووں کو دیہاتیوں نے گھیر لیا مبینہ دیہاتیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک تین فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 87 ج ب کے رہائشی رشید نامی کاشتکار کی چار بکریاں چار ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی رشید کے شور مچانے پر دیہاتی جمع ہوگے اور ماجھی وال کے قریب دیہاتیوں اور ڈاکووں کا سامنا ہو گیا مبینہ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہوگے ، ڈاکو اپنا ہلاک ہونیوالا ساتھی گاڑی بکریاں چھوڑ کر فرار ہوگے،پولیس نے سامان اور گاڑی بکریاں برآمد کرلی مذید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں