71

بزنس سہولت سنٹرجلد فعال ہو جائیگا،سلوت سعید

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنر سلوت سعید نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں بزنس سہولت سنٹرعنقریب فعال ہوجائیگا جہاں ایک چھت تلے بزنس کمیونٹی کو مختلف محکموں سے متعلقہ سروسز دستیاب ہونگی۔انہوں نے بتایاکہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی بزنس فسلیٹیشن سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ انہوں نے نگران صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت بزنس فسیلیٹیشن سنٹر کے قیام کے حوالے سے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور کمشنر کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ بزنس سہولت سنٹر کے قیام کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ چیمبر آف کامرس کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے جبکہ متعلقہ تمام محکموں کے سٹاف کو بزنس فسلیٹیشن سنٹرمیں ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ویڈیو لنک اجلاس میں نگران صوبائی وزیر نے فیصل آبا د، ملتان، راولپنڈی،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بزنس فسلیٹیشن سنٹر تیزی سے مکمل کرنیکی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں