65

نواز شریف کوصدربننے کا مشورہ

اسلام آباد(بیوروچیف)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سربراہ قائمہ کمیٹی دفاع مشاہد حسین سید نے نواز شریف کو صدر بننے کا مشورہ دیدیا ہے۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ نواز شریف بادشاہ ہیں کیوں کہ وہ نیو کلیئر اور سی پیک جیسے دبنگ فیصلے کرتے ہیں۔ زمینی حقائق اور نواز شریف کو جانتے ہوئے کہوں گا کہ وہ ہیڈ آف اسٹیٹ بنیںمشاہد حسین نے کہا میں نہیں چاہتا نواز شریف چوتھی بار پھر نکالے جائیں، اب ہائبرڈ پلس سسٹم ہے جس میں نواز شریف کا گزارا نہیں ہو سکتا، 6 میں سے 3 وزرائے اعظم کو جیل جانا پڑا۔ انھوں نے کہا 3 بار وزیر اعظم بن گئے، چوتھی بار بن کر کون سا گنیز بک آف ریکارڈ میں نام لانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں