43

کار نے کمسن بچے کو کچل ڈالا

سمندری(بیورو چیف) تیز رفتار کار نے چھ سالہ بچے کو کچل دیا بچے کو ہسپتال لایا جا رہا تھاکہ وہ راستہ میں دم توڑ گیاجاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے جو چک نمبر 442 گ ب کا رہائشی بتایا گیا تفصیلات کے مطابق 6سالہ فیضان بچہ تاندلہ روڑ پر سڑک کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی جس سے بچہ شدید زخمی ہو گیا بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا پولیس مصروف کاروائی ہے کار ڈرائیور جائے حادثہ سے کار سمیت فرار ہو گیا اہل علاقہ نے تعاقب کرکے ڈرائیور کو پکڑ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں