66

سیاسی جماعتوں کے قائدین ملکی انڈسٹری کے متعلق سوچیں

فیصل آباد (پ ر) سیاسی وسماجی تاجر رہنما شیخ حمزہ گلزار ایڈووکیٹ نے کہا کہ بجلی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کے باعث نہ صرف ملکی معیشت متاثر ہو گی بلکہ عام گھریلو صارف کیلئے بھاری بلوں کی ادائیگی مشکل ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی مسائل میں قدرے اضافہ ہو چکا ہے مہنگائی’ غربت ‘ بیروزگاری عام ہو چکی ہے ملک میں نہ بجلی ہے نہ گیس ‘ بجلی کے پیداواری پلانٹس بند پڑے ہیں عام آدمی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ایسی سنگین ملکی اور سیاسی صورت حال میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ خدارا ملک و قوم کیلئے سوچیں ملکی انڈسٹری بند ہو رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں