95

ٹائرپھٹنے سے کارسیم نالے میں جاگری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ستیانہ روڈ پر خانوآنہ بائی پاس کے قریب پام سٹی کے سامنے تیز رفتار کار کا ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر سیم نالے میں جاگری، ریسکیو1122 نے کافی جدوجہد کے بعد کار کو سیم نہر سے نکال کر مالک کے حوالے کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیانہ روڈ پر پام سٹی کے قریب تیز رفتار کار کا ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد سیم نالے میں جاگری’ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کار کو سیم نالے سے نکال کر مالک کے حوالے کر دیا۔ تاہم حادثہ میں کار ڈرائیور محفوظ رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں