57

ستارہ ولاز میں تاجر کے گھر 30 لاکھ کا ڈاکہ ، مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں کے گروہ نے ستارہ ولاز میں تاجر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 30لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات’ نقدی لوٹ کر لے گئے جبکہ غفور ٹائون میں نقدی چھین کر موٹرسائیکل سوار نوجوان کو مزاحمت پر گولی مار کر لہولہان کر دیا، پولیس ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ ستارہ ولاز میں واقع نعمان افضل کے گھر چھ مسلح ڈاکو داخل ہوئے، گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر کے کمروں کی تلاشی لیتے ہوئے 30لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جبکہ تھانہ رضاآباد کے علاقہ غفور ٹائون کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار فراز علی کو روک کر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے نقدی’ فون چھین لیا’ مزاحمت کرنے پر گولی مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں