53

نڑ والا روڈ پر غیر قانونی پارکنگ ، ٹریفک مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایف سی سی آئی میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے فرنیچرایسوسی ایشن کے کنوینر پیارے بھائی شہزاد محمود نے وفد کے ہمراہ چیف ٹریفک آفسیر مقصود احمد لون اور ڈی ایس پی ٹریفک خالد علیم سے ملاقات کی اور انہیں نڑوالا روڈ کے دونوں اطراف میں غیرقانونی پارکنگ اور قبضہ مافیا کے بارے میں اور جھنگ روڈ کے مسائل سے آگاہ کیا’ وفد میں وفد میں محمد اعظم’ محمد عبداللہ رانا عابد’ عاصم خان شریک تھے’ کنوینر پیارے بھائی شہزاد محمود نے بتایا کہ شام ڈھلتے ہی موٹرسائیکل ڈیلرز ہزاروں کی تعداد میں اپنی اپنی موٹرسائیکلیں دکانوں کے باہر سڑک پر کھڑی کرکے گاہکوں کا انتظار کرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے’ اگر ان کی اصلاح کرنے کی کوشش کی جائے تو لڑنے مرنے پر اتر آتے ہیں’ ہماری آپ سے استدعا ہے کہ موقع کا وزٹ کریں اور نڑوالا روڈ کے دوکانداروں کو اس اذیت سے نکالیں’چیف ٹریفک آفسیر فیصل آباد مقصود احمد لون اور ڈی ایس پی ٹریفک خالد علیم نے ایف سی سی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فرنیچر ایسوسی ایشن کے ارکان کے مسائل بغور سنے اور مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی’ انہوں نے کہا کہ جو لوگ نڑوالا روڈ پر ٹریفک کے بہائو میں مسائل پیدا کر رہے ہیں ان سے کوئی رعایت نہیں ہوگی اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا’ چیف ٹریفک آفسیر مقصود احمد لون نے ڈی ایس پی ٹریفک خالد علیم کی سربراہی میں فوری ایکشن لینے کے احکامات دیئے اور کہا کہ ٹریفک پولیس فیصل آباد کے شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے’ آپ کے جو بھی مسائل ہیں انہیں حل کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں