62

PTIکے امیدوار ڈاکٹر نثار احمد کے کاغذات نامزدگی مسترد

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار احمد جٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد،فل بنچ کورٹ میں اپیل کی درخواست تیار،ڈاکٹر نثار احمد جٹ ،تفصیلات کے مطابق این اے 100میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار احمد جٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے جبکہ نثار جٹ کی اہلیہ اور چوہدری الیاس جٹ کی بیٹی سمیرا الیاس کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں ڈاکٹر نثار جٹ کا کہنا تھا کہ فل بنچ کورٹ میں اپیل کی درخواست تیار کی لی گئی ہے انشا اللہ ہمیں انصاف ضرور ملیں گا اگر میرے کاغذات پھر بھی مسترد کر دئیے جاتے ہیں تومیری اہلیہ اور چوہدری الیاس جٹ کی بیٹی سمیرا الیاس الیکشن میں حصہ لے گی مخالفین کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور شکست سے دوچار کریں گے ہم حلقہ میں رہنے والے اور عوام کے دکھ سکھ میں شامل ہونے والے سیاستدان ہیں ہمیں ملنے کیلئے عوام کو کسی سہارے کی ضرورت نہیں پڑتی اپنے دور حکومت میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے آئندہ بھی جیت کر عوام کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل کئیے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں