82

بجلی، گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر

کمالیہ(نامہ نگار) بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری مہنگائی کی چکی میںپسی عوام مزید پریشانیوں میں مبتلا۔تفصیل کے مطابق حالیہ دنوں میں جہاں پر سخت سرد ی کی لہر جاری ہے جس سے کارو بار زندگی بری طرح متاثر ہورہا ہے اور عوام گھروں تک محدودہو کر رہ گئے ہیں ۔بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلا ت میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔بجلی کی بندش کاسلسلہ کئی گھنٹوں تک طویل ہوگیا اور گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے ٹائم ٹیبل پر جو گیس آرہی اسکا پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ کھانا پکانا تو دور چولہا جلانا بھی مشکل ہو گیا ہے اور رہی سہی کسر گیس کے بلوں میں فکسڈ ٹیکسز نے پوری کردی گیس کے بلوں میں حد درجہ اضافہ عوام پر ظلم ہے شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے مقررہ اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور گیس کے بلوں میں اضافے کو فی الفور ختم کیا جائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کا بوجھ کچھ کم ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں