136

PP100سے سردارخان بہادرڈوگرکی پوزیشن مضبوط ترین

جڑانوالہ(نامہ نگار)پی پی 100 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر سردار خان بہادر ڈوگر کی پوزیشن مضبوط ترین،ٹکٹ جاری ہونے پر حمایتوں کا جشن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے حلقہ پی پی 100 میں سردار خان بہادر ڈوگر کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے جس پر اہلیان حلقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار خان بہادر ڈوگر انتہائی ملنسار اور محنتی سیاست دان ہیں اور ہر کسی کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 100 سردار خان بہادر ڈوگر نے کیا ہے کہ پارٹی قائدین نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے اور آئندہ ہونیوالے انتخابات میں کامیابی کا سہرا انکے سر پر سجے گا 8 فروری کا سورج انکی جیت کا پیغام لیکر طلوع ہو گا اور انشا اللہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو کر قائدین ن لیگ کو جیت کا تحفہ دیں گے ٹکٹ ہولڈر پی پی100 سردار خان بہادر ڈوگر کا مزید کہنا ہے کہ وہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں انشا اللہ کامیاب ہو کر حلقہ کی پسماندگی کو دور کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں